Live Covid 2019

چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کیلئے تیار کھانا روانہ

طیارہ آج صبح اسلام آباد سے ووھان روانہ ہو ا اور واپسی پر کورونا وائرس وبا کے تدارک کے لیے امدادی سامان لیکر آئے گا
|

حکومت کی جانب سے چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے تیار شدہ 17 ٹن کھانا روانہ کر دیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ طیارہ آج صبح اسلام آباد سے ووہان روانہ ہو ا اور واپسی پر کورونا وائرس وبا کے تدارک کے لیے امدادی سامان لیکر آئے گا۔

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'وعدے کے مطابق ووہان میں پاکستانی طلبہ کے لیے کھانے کا راشن اور تیار کھانے کی سپلائی روانہ کردی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی سخت ہدایات کے تحت چین میں پھنسے تمام طلبہ کا خاص خیال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں انہوں نے پاکستان ایرفورس اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی مدد پر تشکر کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں چین میں پھنسے طلبہ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔