Dawn News Television

شائع 23 مارچ 2020 03:54pm

اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں تبلیغی جماعت کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اس حوالے سے اے ایس پی حمزہ امان اللہ نے بتایا کہ کوٹ ہتھیال میں 6 غیرملکیوں سمیت 13 لوگوں کی جماعت تبلیغ پر موجود تھی۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایک غیرملکی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اے ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسی گروپ کے 5 مزید لوگوں کو ٹیسٹ کیا اور اس کے نتائج مثبت آئے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ گروپ کے مزید 6 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Read Comments