Dawn News Television

شائع 23 مارچ 2020 05:38pm

کورونا وائرس: بلاول بھٹو اے پی سی بلانے کے لیے متحرک

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک نے کورونا وائرس کے حوالے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

بلاول بھٹو کی اے پی سی تجویز پر شہباز شریف نے اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنما کورونا وائرس کے وبا سے مقابلے کے لیے قومی یکجہتی پر بھی متفق دکھائی دیے۔

بلاول بھٹو نے تجویز دی کہ اے پی سی منگل کو ہونی چاہیے۔

Read Comments