Dawn News Television

شائع 26 مارچ 2020 01:10am

کمشنر کراچی نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے

کمشنر کے انتظامی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں تمام کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، جبکہ دودھ کی دکانیں صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔

حکم نامے کے مطابق مٹھائی کی دکانیں اور بیکریاں لاک ڈاﺅن کے دنوں میں مکمل طور پر 24 گھنٹے بند رہیں گی، جبکہ ہسپتالوں کے اندر یا ان کے نزدیک فارمیسی کی دکانیں یا میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، دیگر مقامات پر میڈیکل اسٹورز رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

Read Comments