متعلقہ نمبر پلیٹ کی حامل ہوٹل مالک کی گاڑی 28 سال قبل چوری ہوئی تھی، مسروقہ گاڑی مہران کار تھی اور ای چالان سوزوکی آلٹو کار کا ہوا ہے، تحقیقات میں انکشاف
انتظامیہ اور انجینئرز میں تنازع شدت اختیار کر گیا، لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، سخت کارروائی ہوگی، متبادل ذرائع سے انتظام کرکے جدہ اور دمام کی پروازیں روانہ کر دیں، ترجمان پی آئی اے
سندھ کے تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سے صوبائی وزارت بورڈز و جامعات کو منتقل ہوتے ہی پہلی خلاف ضابطہ تقرری کردی گئی،صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسمٰعیل راہو کے اقدام سے انٹر بورڈ کے ملازمین میں بےچینی
وزیر اعظم پروگرام کے تحت طلبہ کو ای بائیکس ملیں گی، آئی سی ایم اے نے پوزیشن ہولڈرز کو مکمل فری اسکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، چیئرمین بورڈ فقیر محمد لاکھو
60 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، روزمرہ کی سبزیاں تورئی اور ٹنڈا بھی 200 روپے سے لے کر 300 روپے فی کلو میں فروخت۔
کے ڈی اے حکام پولیس کے ہمراہ سلور جوبلی گیٹ کے سامنے واقع اراضی پر پہنچ گئے، جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے مزاحمت، ٹیچرز سوسائٹی کی جامعہ کی اراضی پر قبضے کی کوشش کی شدید مذمت
وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار لا یونیورسٹیز، وزیر تعلیم سردار علی شاہ جنرل جامعات کے پرو چانسلر، وزیر آبپاشی جام خان شورو انجینئرنگ جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے، محکمہ یونیورسٹیز ایند بورڈز
انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 میں کامیابی کا تناسب 54.94 فیصد رہا، مجموعی طور پر 21 ہزار 19 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی
درست ایئر چارٹر لائسنس رکھنے والے آپریٹرز درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، مذہبی سیاحت سے متعلق تمام درخواستوں کی منظوری کویقینی بنایا جائے گا، پی سی اے اے
98 ہزار میں سے 91 ہزار طلبہ نے میرٹ لسٹ ڈاؤن ہونے کی آس میں فارم جمع نہیں کروائے، میرٹ ڈاؤن نہیں ہوگا، جہاں ایڈمشن ہوا ہے وہیں فارم جمع کروائیں، ڈی جی کالجز طلبہ کو انتباہ
کیمبرج، فیڈرل اور کراچی بورڈ نے میدان مار لیا، 80 فیصد سے زیادہ نتائج حاصل کرنے والے سندھ کے دیگر بورڈز کے طلبہ انجینئرنگ یونیورسٹی میں میرٹ پر داخلہ حاصل نہ کرسکے۔
یوم عاشور کی تعطیلات میں دفتر بند تھا، دفتر کھولا تو ڈی جی آفس کی عقب والی سائیڈ کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی، کیبل، کاپر، ڈی وی ڈی پلیئر، ایک عدد اسپیکر بھی چوری ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی
بہادر آباد، طارق روڈ ، دھوراجی، اسٹیڈیم روڈ، ایئر پورٹ، پی اے ایف بیس فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز اور صدر کے اطراف بھی بارش، سندھ ہائیکورٹ، سٹی کورٹ، اردو بازار کی سڑک پر پانی جمع
طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا، اچانک لوڈر گاڑی کے بریک فیل ہوگئے، ذرائع، نجی کمپنی سے تفصیلات طلب، بارشوں کے بعد ایئرپورٹ کے اطراف میں فیومیگیشن اسپرے شروع
قومی ایئر لائن کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال، مسافر فلائٹ سے متعلق بروقت معلومات جانے کے لیے ہمارے کال سینٹر پر رابطہ کریں، پی آئی اے
پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہونے کے ساتھ اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی