Live Covid 2019
سابق افریقی فٹ بال لیجنڈ کورونا وائرس سے ہلاک
عبدالقادر محمد فراح کا انتقال کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نارتھ ویسٹ لندن کے ہسپتال میں ہوا۔
کون فیڈریشن آف افریقن فٹبال (سی اے ایف) اور صومالی فٹبال فیڈریشن (ایس ایف ایف) نے اعلان کیا ہے کہ صومالیہ کے لیجنڈ فٹبالر عبدالقادر محمد فراح کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارتھ ویسٹ لندن کے ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کا انتقال ہوا۔
ان کی عمر 59 سال تھی اور وہ انتقال سے قبل وہ صومالیہ میں وزارت نوجوانان اور کھیل کے مشیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔