Dawn News Television

شائع 27 مارچ 2020 01:12pm

کورونا سے خاتون کے انتقال کے بعد جہلم کا گاؤں اکرہ موڑہ سیل کردیا گیا

پولیس نے جہلم کے علاقے سوہاوہ کا گاوں اکرہ موڑہ کو مکمل طور پر سیل کر کے گاؤں کو ہرقسم کی آمدورفت کےلیے بند کردیا۔

ترجمان پولیس محمد عدیل نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری گاؤں کے اطراف میں تعینات کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2 روز قبل اس گاؤں سے تعلق رکھنے والی خاتون کی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی تھیں اس لیے گاؤں والوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر شاہدہ انگلینڈ سے آئی تھیں اور راولپنڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

Read Comments