Live Covid 2019

چین سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے وفاقی حکومت کی طرف سے اس کھیپ کو کراچی ایئرپورٹ پر وصول کیا۔
|

کورونا وائرس سے نمٹنے کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری ہے اور آج امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

چین سے کراچی پہنچنے والی طبی ساز و سامان کی کھیپ کو گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے وفاقی حکومت کی طرف سے وصول کیا۔

اس کھیپ میں 56 ہزار کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور این 95 ماسکس اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔

کراچی میں سامان موصول کرتے وقت گورنر سندھ نے کہا کہ چین کی حکومت و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ چین سے مزید طبی ساز و سامان جلد وصول ہوگا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔