Dawn News Television

شائع 28 مارچ 2020 01:31am

ترک صدر کا عوام سے رضاکارانہ طور پر خود کو قرنطینہ کرنے کا مطالبہ

الجزیرہ کی رہورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 8 کروڑ شہریوں کو رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں منتقل ہونے پر زور دیا ہے۔

ملک میں 92 اموات کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ضروری طور پر اور انتہائی ہنگامی صورت حال کے علاوہ گھروں سے باہر نہ آئیں۔

اس کے ساتھ ہی ترک صدر نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا اور ملک کے 30 بڑے شہروں میں وبا سے نمٹنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے اور اضافی حفاظتی اقدامات کرنے پر بھی زور دیا جہاں ان کی ضرورت ہو۔

خیال رہے کہ ملک میں اس وقت وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Read Comments