Live Covid 2019
بینکاک ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت
خصوصی پرواز کے ذریعے 60 کے قریب پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن
کورونا وائرس کی وجہ سے بینکاک ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے معاملے میں خصوصی پرواز کی اجازت دے دی گئی۔
اس حوالے سے ترجمان ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ خصوصی پرواز کے ذریعے 60 کے قریب پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔
ترجمان کے مطابق پرواز کو صرف ایک بارکے لیے پاکستان آنے کی اجازت دی گئی اور یہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز رات 10 بجکر20 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔
انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے پاکستانیوں کی وزارت صحت کی ہدایت پر سخت اسکرینگ کی جائے گی۔