Dawn News Television

شائع 29 مارچ 2020 01:15am

سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 120 زائرین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان سے آئے ہوئے مزید 120 زائرین کو مقررہ وقت گزارنے اور کورونا وائرس منفی آنے کے بعد گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ان زائرین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کی فہرست مرتب کرکے ان کی روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں زائرین کو ان کے گھروں کو لے جانے کے لیے کوچز بھی قرنطینہ سینٹر پہنچ گئی ہیں۔

جن زائرین کو ان کے گھروں کو بھیجا جارہا ہے ان کا تعلق کراچی، سکھر، شہید بینظیر آباد، دادو، لاڑکانہ، خیرپور، گھوٹکی، صادق آباد، سانگھڑ، حیدر آباد، مٹیاری اور ننگر پارکر سے ہے۔

Read Comments