Dawn News Television

شائع 30 مارچ 2020 03:15pm

سندھ: اسکولوں کو اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرنے، ماہانہ بنیادوں پر فیس لینے کی ہدایت

سندھ حکومت کی جانب سے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام اساتذہ کو بروقت اور بغیر کٹوتی کے تنخواہ کی ادائیگی کریں۔

ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی گئی ان بندش کے دنوں کے دوران نان ٹیچنگ اسٹاف کو تعلیمی اداروں سے برطرف نہ کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے تمام نجی تعلیمی اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ دو ماہ یا 3 ماہ کے بجائے ہر ماہ کی فیس وصول کرے۔

Read Comments