Dawn News Television

شائع 03 اپريل 2020 03:36pm

تبلیغی جماعت کے 10 افراد کورونا سے متاثر، 3 مساجد، 165 گھر سیل کردیے گئے

منڈی بہاوالدین کے علاقہ گوڑھا محلہ میں تبلیغی جماعت کے 10افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اطراف کی 3مساجد اور 3گلیوں کے 165گھروں کو سیل کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے گھروں کو تالے لگا کر ہرقسم کی نقل وحرکت پر پابندی لگادی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم نے اس حوالے سے بتایاکہ گھروں کو سیل کرنے کا دورانیہ 14 دن تک رہے گا اور ان گھروں کو راشن انتظامیہ کی جانب سے دیاجائے گا۔

Read Comments