Live Covid 2019

پنجاب: مظفر گڑھ میں 2 افراد کورونا وائرس سے متاثر

متاثرہ شخص کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں کورونا کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب کے علاقے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقے خیرپور سادات کے شہری اور مظفرگڑھ شہر کے علاقہ بستی لٹکراں میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

متاثرہ محمد عرفان کی 3 روز قبل طبیعیت خراب ہوئی تھی ورثا نے محکمہ ہیلتھ کو آگاہ کیا تو مریض کو طیب اردوان ہسپتال لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ متاثرہ شخص کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں کورونا کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب مظفرگڑھ کی بستی لٹکراں کا ہی ایک اور نوجوان، خطیب روحان جو صوبہ سندھ سے مظفرگڑھ آیا تھا کووِڈ19 میں مبتلا ہوگیا۔

محکمہ صحت اور پولیس نے کورنا وائرس میں مبتلا خطیب روحان کے دیگر 8 اہل خانہ کے لوگوں کو ٹیسٹ کے لئے طیب اردوان ہسپتال منتقل کر دیا۔

تاہم مظفرگڑھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس بارے معلومات فراہم کرنے کے لیے مقرر کردہ فوکل پرسن اور سی او ہیلتھ مظفر گڑھ نے اپنے فون بند کردیے۔