Dawn News Television

شائع 06 اپريل 2020 03:59pm

پی آئی اے انتظامیہ پائلٹس کے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے تیار

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے پائلٹس کی جانب سے کے سیفٹی کٹس فراہم کرنے کے مطالبات تسلیم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پائلٹس کی تنظیم پالپا سے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کی سربراہی میں ٹیم بات چیت کرے گی اور پالپا کے قابل عمل مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پائلٹس کے مطالبہ پر چین سے منگوائے گئے میڈیکل سوٹ، گلووز، این 95 ماسک فراہم کئے جائیں گے اور پرواز سے قبل جہاز میں 3 مرتبہ جراثیم کش اسپرے بھی کیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کجہ قومی خدمات میں ڈیوٹی سے انکار نہیں کیا جا سکتا، منگل کو اسلام آباد سے انگلینڈ کی تین پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جائیں گی۔

Read Comments