Live Covid 2019

خیبر پختونخوا: شانگلہ میں کورونا کے مزید 2 کیسز، پہلی ہلاکت رپورٹ

ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے بتایا کہ جس علاقے میں نئے کیس رپورٹ ہوئے اسے سیل کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے بتایا کہ جس علاقے میں نئے کیس رپورٹ ہوئے اسے سیل کردیا گیا۔

دوسری جانب شانگلہ میں ہی کورونا سے پہلی ہلاکت بھی سامنے آگئی اور اسسٹنٹ کمشنر نے تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کے میرض محمد زر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔