Live Covid 2019
چین سے مزید امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا
پی آئی اے کی پرواز پی کے 8852 بیجنگ سے حفاظتی سامان لے کر اسلام آباد پہچنی۔
کورونا وائرس کی اس عالمی وبا کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری ہے اور امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 8852 بیجنگ سے حفاظتی سامان لے کر اسلام آباد پہچنی۔
اس کارگو طیارے میں لاگئے گئے سامان میں ماسک، کٹس، وینٹی لیٹر اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔
یہاں یہ واضح رہے کہ طیارے کے 14 رکنی عملے کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا۔