Live Covid 2019

یورپی یونین کا پاکستان کو 66 لاکھ 50 ہزار یورو کے مالی تعاون کا فیصلہ

یورپی یونین شراکت داری اور خیرسگالی کے طور پر اس بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی تعاون کررہا ہے، بیان

یورپی یونین نے پاکستان میں کورونا وائرس سے معاشی اور سماجی اثرات کو کم کرنے کے لیے 66 لاکھ 50 ہزار یورو کے مالی تعاون کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر ایندرولا کامینارا کا کہنا تھا کہ 'کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور صحت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہمارے معاشرے کے محروم طبقے زیادہ اہم ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'سول سوسائٹی کی تنطمیں ان اثرات کے حوالے سے ایک اہم کردار رہی ہیں اور ان کے فعال کردار سے معاشرہ مضبوط ہوتا ہے'۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔