Live Covid 2019

وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو فون، ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف دینے پر تبادلہ خیال

ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کو کووڈ-19 سے یا بھوک سے موت کے مشکل انتخاب کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہیں آگاہ کیا کہ کووڈ-19 کے چیلنج سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک کی قابلیت کا انحصار فوری طور پر اور بغیر کسی شرط کے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کی فراہمی پر ہے ۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کو کووڈ-19 سے یا بھوک سے موت کے مشکل انتخاب کا سامنا ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ جی-20 ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس، بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں جرمنی جیسے ممالک اس مسئلے کو اجاگر کریں گے۔