Dawn News Television

شائع 29 اپريل 2020 12:09am

مقبوضہ کشمیر میں وائرس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی الزامات اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار ’لانچنگ پیڈز‘ کونشانہ بنانے کے من گھڑت دعوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی کے زیر قبضہ کشمیر میں مواصلاتی بندش اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال مزید پیچیدہ اور مشکل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو علاج معالجے، ادویات اور دیگر ضروری اشیا تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت من گھڑت الزامات کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

Read Comments