Live Covid 2019
پاکستان واپس آنے والے 3554 مسافروں میں سے259 میں کورونا کی تصدیق
ان مسافروں کے نمونے انکیوبیشن کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد لیے جائیں گے،صحت حکام
گزشتہ 2 ہفتوں میں 22 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک سے پنجاب واپس آنے والے 3 ہزار 554 پاکستانیوں میں سے مجموعی طور پر 259 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 28 اور 29 اپریل کو متحدہ عرب امارات، قطر، نیویارک اور کولمبو سے واپس آنے والے 767 مسافروں کو ٹیسٹنگ کےعمل سے قبل انکیوبیشن کا دورانیہ مکمل کرنے کے لیے قرنطینہ کیا گیا ہے۔
صحت حکام نے کہا کہ ان مسافروں کے نمونے انکیوبیشن کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد لیے جائیں گے۔