Dawn News Television

شائع 08 مئ 2020 10:18am

آسٹریلیا کا 3 مراحل میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا منصوبہ

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے نافذ لاک ڈاؤن میں 3 مراحل میں نرمی کی منصوبہ بندی کی ہے اور جولائی تک تمام پابندیوں کے ختم کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے مارچ میں سماجی فاصلے کی سخت پابندیاں نافذ کی تھیں اس میں سرحدوں کی بندش بھی شامل تھی جنہیں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے کمی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

اسکاٹ موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا کی ریاستیں اور علاقیں ہر مرحلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کریں گی۔

Read Comments