Dawn News Television

شائع 08 مئ 2020 05:34pm

گلگت بلتستان کے قانون سازوں کا خنجراب پاس کھولنے کا مطالبہ

گلگت بلتستان کے حکومتی اور اپوزیشن ارکان نےاسمبلی میں پاک چین سرحد پر تجارت کے لیے خنجراب پاس کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسپیک ر فدا محمد نشاد کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس کے دوران قانون سازوں نے کہا کہ سرحد کھلنے سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے چین سے پاکستان آنے والے طبی آلات کی فراہمی میں آسانی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خنجراب پاس کو دسمبر میں بند کیا گیا تھا اور ہر سال کی طرح اپریل میں تجارت اور سفر کے لیے دوبارہ کھولا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نہیں کھولا گیا تھا۔

قانون سازوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سیکڑوں چینی کنٹینرز چین میں پھنسے ہوئے ہیں اور سرحد کی بندش سے ہزاروں پاکستانی تاجروں کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔

Read Comments