لاہور میں نشیبی علاقے اور اہم سڑکیں زیر آب، ناقص سیوریج کا نظام بے نقاب ہوگیا، اوسطاً 58.8 ملی میٹر بارش ہوئی، بلوچستان میں بھی برسات کے دوران حادثات پیش آئے۔
جرمن کوہ پیما ڈیوڈ گوئٹلر پیراگلائیڈنگ کے ذریعے چوٹی سے نیچے اترے، فرانسیسی جوڑی ٹیفین ڈوپیئر اور بورس لانگنسٹین نے نانگا پربت سے بذریعہ اسکیئنگ واپس آکر تاریخ رقم کردی۔
گلیشیئر پگھلنے سے بروندو بار نالے میں اچانک سیلاب آگیا، عطاآباد جھیل کے کنارے واقع ہوٹل میں 160 سے زائد سیاح محصور ہوگئے، کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
کے ٹو بیس کیمپ کے راستے میں گلیشیئرز، پہاڑی راستے اور ڈھلوانیں ہیں، تاہم کچھ حصوں میں مجھے اپنی بائیک کو کندھے پر رکھ کر بھی سفر کرنا پڑا، پاول مالاشکو
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے واجد اللہ نگری پیر کو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچے، امریکا میں مقیم پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر شہلا شیخ نے اتوار کو کنچن جنگا کو کامیابی سے سر کرلیا۔
دھولگیری 8 ہزار میٹر سے بلند 9 ویں چوٹی ہے جسے 29 سالہ ساجد سدپارہ نے مصنوعی آکسیجن اور پورٹر کے بغیر سر کیا ہے، وہ تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پاؤل ملاشکو بحیرہ عرب کے ساحل سے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل پر مہم جوئی کیلئے پہنچے تھے، عدالتی حکم امتناع کے بعد غیر ملکی مہم جوؤں کیلئے ویزے بند، سیاحت متاثر ہونے کا خدشہ
ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسم کا پیٹرن بے ترتیب ہوگیا، 4 روز بعد بارش اور برفباری تھم گئی، غذر اور گھانچے میں انٹرنیٹ، موبائل سروسز اور بجلی کی فراہمی بھی معطل
16 سالہ علی کاظم خواجہ، ان کے بھائی 18 سالہ ندیم خواجہ اور 24 سالہ جان علی کاظمی خیرپور سے کراچی جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔
آغا خان پنجم نے لزبن میں تخت نشینی کی تقریب میں اسمٰعیلی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے زندگی وقف کرنے کا عہد کیا، پوری دنیا سے پیروکاروں کی بیعت قبول کرلی
خنجراب پاس کو خراب موسمی حالات کی وجہ سے موسم سرما میں بند کردیا جاتا تھا، دونوں ممالک نے خنجراب پاس کو سال بھر سیاحوں کیلئے کھولنے کو ایک ’تاریخی کامیابی‘ قرار دیا۔