Live Covid 2019

قومی اسمبلی کا اجلاس: پارلیمینٹرین کیلئے خصوصی پرواز کا شیڈول جاری

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاک ڈاؤن کے دوران پہلے قومی اسمبلی...

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاک ڈاؤن کے دوران پہلے قومی اسمبلی میں پارلیمینٹیرین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اندرون ملک خصوصی پرواز کا شیڈول جاری کردیا۔

پی آئی اے کے مطابق پارلیمینٹیرین کے لیے مختص خصوصی پرواز پی کے 8352 کراچی سے براستہ کوئٹہ اسلام آباد آئے گی۔

اس ضمن میں پی آئی اے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے خصوصی پرواز کے لیے اے 320 ائیربس استعمال کرے گی اور پروز کل (پیر) سے کراچی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

پی آئی اے کے مطابق پرواز میں صرف پارلیمنٹرین سفر کریں گے جو 12 مئی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔