Dawn News Television

شائع 12 مئ 2020 09:45pm

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا سے صحتیاب

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں اور ان کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے دو بچوں میں 30اپریل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں تھے جبکہ چند دن قبل انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔

تاہم اب انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی صحتیابی کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ، میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے اور میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بچوں کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Read Comments