Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 مئ 2020 12:52pm

تفتان پر زیرو پوائنٹ کھول دیا گیا، ایران کے ساتھ تجارت بحال

دو ماہ سے زائد عرصے بعد تفتان میں تجارتی گزرگاہوں کو کھول دیا جس کے ساتھ ہی پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈھائی ماہ قبل ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ان تجارتی گزرگاہوں کو بند کیا گیا تھا اور بعدازاں پاکستان میں عالمی وبا پھیلنے کے بعد بندش میں توسیع کی گئی تھی۔

تفتان میں زیرو پوائنٹ گیٹ دوبارہ کھولنے کے بعد تجارتی گزرگاہوں سے اجناس کی درآمدات کے علاوہ، اشیائے خورونوش اور ایل پی جی گیس ٹینکرز سے لدے 17 ایرانی ٹرالر پاکستان میں داخل ہوئے۔

Read Comments