Live Covid 2019

عالمی معیشت کو 88 کھرب ڈالر تک خسارے کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ایشیا اور پیسیفک میں عالمی سطح کی مجموعی پیداوار کی 30 فیصد کمی واقع ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے نتیجے میں عالمی معیشت کو 58 کھرب ڈالر سے 88 کھرب ڈالر خسارے کا سامنا ہوسکتا ہے جو عالمی شرح نمو کے 6.4 سے 9.7 فیصد کے برابر ہوگا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ نئی رپورٹ میں ایشیا اور پیسیفک میں 3 ماہ میں وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں 17 کھرب ڈالر اور 6 ماہ کی صورت میں 25 کھرب ڈالر خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ایشیا اور پیسیفک میں عالمی سطح کی مجموعی پیداوار کی 30 فیصد کمی واقع ہوگی۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں