Dawn News Television

شائع 20 مئ 2020 07:10pm

کورونا وائرس خدشے کے پیش نظر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی عدالفطر سے متعلق ہدایات جاری

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کورونا وائرس خدشے کے پیش نظر عیدالفطر کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

ہائی کورٹ سے جاری بیان کے مطابق عیدالفطر پر جوڈیشل افسران، ججز، وکلا نہ چیف جسٹس اور نہ ہی دیگر ججز کے گھر عید کی مبارک باد دینے جائیں۔

بیان کے ذریعے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی عملے، جوڈیشل افسران اور وکلا کو عید کی پیشگی مبارک باد بھی دی۔

انہوں نے جوڈیشل افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر گھروں میں رہیں

Read Comments