Live Covid 2019

اسلام آباد میں مزید 91 کیسز اور 2 اموات

وفاقی دارالحکومت میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 1235سے بڑھ کر 1326 ہوگئی جبکہ اموات بھی 10 سے بڑھ کر 12 تک پہنچ گئیں۔

اسلام آباد جو وائرس سے کم متاثر علاقوں میں شامل تھا اب وہاں بھی کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 91 نئے کیسز اور 2 اموات سامنے آئیں۔

جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 1235 سے بڑھ کر 1326 ہوگئی جبکہ اموات بھی 10 سے بڑھ کر 12 تک پہنچ گئیں۔