Dawn News Television

شائع 22 مئ 2020 11:24pm

سعودی عرب میں وائرس سے 13 جاں بحق، مجموعی تعداد 364

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مملکت میں ہلاکتوں کی تعداد 364 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق 2 ہزار 642 نئےکیسز بھی منظر عام آنے کے بعد مجموعی تعداد 68 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق زیادہ تر کیسز ریاض میں 856، جدہ 403 اور مکہ مکرمہ میں 289 رپورٹ ہوئے۔

Read Comments