Dawn News Television

اپ ڈیٹ 23 مئ 2020 01:33am

وبا کی وجہ سے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام متاثر ہونے سے کروڑوں بچوں کی زندگی کو خطرہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے بچوں کے لیے پہلے سے جاری حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں رکاوٹ کے باعث بننے سے لاکھوں بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کو وائرس سے دنیا بھر میں زندگی بچانے والے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے امیر اور غریب ممالک کے کروڑوں بچے خسرہ اور نمونیہ جیسی قاتل بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

Read Comments