Live Covid 2019

حیدرآباد میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا

جس کے بعد وہاں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 29 ہوگئی۔

حیدرآباد میں لیاقت یونیورسٹی ہسپتال (ایل یو ایچ) کے آئیسولیشن وارڈ میں کورونا وبا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد وہاں اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 29 ہوگئی۔

ایل یو ایچ کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر آفتاب حسین پھل کے مطابق جاں بحق ہونے والا 62 سالہ مریض نوشہرو فیروز کا رہائشی تھا۔