Live Covid 2019
خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن میاں جمشید کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
گزشتہ ہفتے میاں جمشید کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
سابق وزیر اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن میاں جمشید کاکاخیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
گزشتہ ہفتے میاں جمشید کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
تاہم وہ آج صبح طبیعت بگڑنے پر انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ شام 6 بجے نوشہرہ میں ادا کی جائے گی۔