Dawn News Television

شائع 14 جون 2020 06:35pm

اسپیکر قومی اسمبلی کا خیریت دریافت کرنے کیلئے شیخ رشید کو فون

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کو ٹیلی فون کرکے ان سے خیریت دریافت کی۔

اسد قیصر نے شیخ رشید کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

شیخ رشید نے مزاج پرسی پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد ایک ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوکر قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

Read Comments