Dawn News Television

شائع 19 جون 2020 10:07am

کیسز میں اضافے کا خدشہ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

پشاور کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر کی جانب سے تمام ڈویژنل چیفس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اپنے متعلقہ محکموں میں تمام طبی عملے بشمول کنسلٹنٹس، مڈل گریڈز اور جونیئر ڈاکٹرز کو اسٹینڈ بائے پر رکھنے کی ہدایت کی ہے کہ انہیں شارٹ نوٹس پر کام کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ہمیں آئندہ ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے اور ہمیں مدد کے لیے مزید افراد کی ضرورت ہوگی۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈائریکٹر کے خط میں ڈویژنل چیفس کو کہا گیا کہ اپنے عملے کی ڈیوٹیاں ضرورت کے مطابق ترتیب دیں تاکہ شارٹ نوٹس پر ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

اس میں امید کا اظہار کیا گیا کہ مذکورہ معلومات طبی عملے کو دی جائیں گے تاکہ وہ صورتحال تیار ہوسکیں۔

Read Comments