Dawn News Television

شائع 19 جون 2020 10:51pm

کورونا کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کے مالیاتی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور 3 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے درمیان ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

مذکورہ معاہدہ کی روشنی میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کو مذکورہ رقم فراہم کرے گا جس کے تحت نظام صحت کو مستحکم کرنے اور کووڈ 19 سے پیدا ہونے والے منفی معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کووڈ 19 ایکٹو رسپانس اینڈ ایکسپینڈیچر سپورٹ پروگرام کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

مذکورہ پروگرام کے تحت حکومت طبی نظام کو مضبوط بنانے اور کورونا وبا کے سماجی و معاشی اثرات میں کمی لانے کی کوششوں میں خرچ کیے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

Read Comments