Live Covid 2019

پاکستان میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے

کورونا وائرس کے ایک لاکھ 71 ہزار 666 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3 ہزار 382 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

حکومت کے کووڈ-19 پورٹل کے مطابق پاکستان میں آج 20 جون کی صبح تک کورونا وائرس کے 10 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل پر جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 71 ہزار 666 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3 ہزار 382 افراد انتقال کرچکے ہیں۔