Dawn News Television

شائع 26 جون 2020 05:47pm

آرمی چیف کی شیخ رشید کو کورونا سے صحتیابی پر مبارکباد

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس سے صحتیابی پر مبارکباد دی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں آرمی چیف نے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کی اور انہیں دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملٹری ہسپتال کے انتظام بہترین تھے جبکہ ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بہت خیال رکھا۔

انہوں نے آرمی چیف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 'میری صحت سے متعلق آپ کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔'

Read Comments