Dawn News Television

شائع 04 جولائ 2020 01:42pm

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 50 فیصد سے زائد مریض صحتیاب

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 50 فیصد سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 27 ہزار 506 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 15 ہزار 52 یعنی 50.42 فیصد صحتیاب ہوئے۔

اس حوالے سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ضیاالحق نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی ہدایات سے صحت یاب مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

Read Comments