Dawn News Television

شائع 24 اگست 2020 12:48am

اس تصویر میں چھپے کتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک کتا کہاں چھپا ہے۔

جی ہاں اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کسی ایسے مقام کی کی تصویر ہے جہاں متعدد پھول موجود ہیں، جس میں ایک کتا موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کتے کس طرح کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپاسکتے ہیں۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟

مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کتے کے سر پر سیاہ دھاریوں کی وجہ سے وہ زمین کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر آنکھوں سے اوجھل ہوگیا۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

Read Comments

اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔