Live Covid 2019
ایران میں کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور...
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق مزید 239 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 27 ہزار 658 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات کا کہنا تھا کہ 4 ہزار 19 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار 844 تک پہنچ گئی ہے۔