Live Covid 2019
سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا کورونا وائرس کا شکار
صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں اور قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں اور قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
سید امتیاز حسین شاہ کورونا کے جائزے کے لیے چترال کے دورے پر گئے تھے اور اس دوران ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔
امتیاز حسین شاہ نے تصدیق کی کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، گھر میں خود کو ائسولیٹ کر لیا ہے اور اب طبعیت بہتر ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ چترال میں کورونا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے اور چترال سمیت سرد علاقوں میں سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دینے کی سفارش کی ہے البتہ اسکولوں کی چھٹی کے حوالے سے فیصلہ این سی او سی میں ہو گا۔