Live Covid 2019

خیبرپختونخوا: گزشتہ 14 دن میں81 سرکاری اور نجی اسکولز بند کیے گئے، رپورٹ

خیبرپختونخوا میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے کورونا کیسز کے...

خیبرپختونخوا میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے کورونا کیسز کے باعث بند تعلیمی اداروں کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 81 سرکاری اور نجی اسکولز بند کیے گئے۔

محکمہ تعلیم کے مطابقکورونا وبا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر 19 سرکاری اسکول تاحال بند ہیں جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 نجی اسکولز کو 10 ہزار سے 40 ہزار روپے تک جرمانہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی شرح 1.12 سے بڑھ کر 1.51 ہوگئی جبکہ سرکاری اور نجی اسکولز کی مجموعی تعداد 43745 ہے۔