لندن میں رنگ و نور کی محفل
نامور شخصیات کی موجودگی نے لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
سن دو ہزار بارہ اولمپک گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب جس کا سب بے صبری سے منتظر تھے بلا آخر جمعے کو رات گئے لندن میں اختتام پزیر ہوگئی۔ ہزاروں لوگوں موجودگی میں قد آور گھنٹی کی گونج سے تقریب کا افتتاح کیا گیا۔
شائقین میں موجود اعلی شخصیات جن میں امریکی خاتون اول مشعل اوباما، مختلف ملکوں کے صدور، وزرائے اعظم اور یورپ کے شاہی خاندانوں نے رنگا رنگ تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔