Dawn News Television

شائع 25 مارچ 2021 04:00pm

لاہور میں کورونا سے سنگین متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کووڈ 19 کی صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے جہاں سنگین مریضوں کا بوجھ خطرناک حد تک بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے طبی ماہرین لیے اہم یونٹس کا انتظام سنبھالنا مشکل ہوگیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) اور اعلی انحصار یونٹ (ایچ ڈی یو) وہ دو اہم سہولیات ہیں جہاں مریض انفیکشن کی متعدد پیچیدگیوں کی اطلاع دے رہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ وائرس کے برطانوی اقسام کے پھیلاؤ کے بعد سے صوبے کے بڑے شہروں خصوصاً لاہور میں اس بوجھ میں اضافہ ہورہا ہے جو کووڈ کی تیسری لہر کا نتیجہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار نے ایک مایوس کن تصویر پیش کی جس کے مطابق لاہور کے سرکاری تدریسی ہسپتالوں میں 69.3 فیصد وینٹیلیٹر (آئی سی یو) اور ایچ ڈی یوز میں 60.7 فیصد مریض اس وائرس کے ہی ہیں۔

Read Comments