Dawn News Television

شائع 06 اپريل 2021 09:26pm

گلگت کی ویمن ڈگری کالج کورونا کیسز کے بعد بند

گلگت میں ویمنز ڈگری کالج میں طالبات اور اساتذہ میں کورونا کیسز کی تشخیص کے بعد کالج بند کر دیا گیا۔

کورنا سے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ 7طالبات اور اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ قومی سطح پر اعلان کے مطابق گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے بند نہیں ہونگے کیونکہ گلگت میں کورونا کے 40 فیصد پھیلاؤ کے زمہ دار باہر سے آ ئے ہوئے افراد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں کورونا کی سب سے کم شرح گلگت بلتستان میں ہے، روزانہ دو سو طلبہ اور اساتذہ کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

Read Comments