سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد، پہلے سے مختص ترقیاتی فنڈز کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا
پولیس اور تحقیقاتی ادارے مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہے ہیں، ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت تک پہنچ چکے ہیں، جنہیں بہت جلد عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آئی جی گلگت بلتستان
پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے نامعلوم دہشگردوں کی فائرنگ سے مولانا قاضی نثار احمد سمیت ان کے ڈرائیور اور 2 گارڈ زخمی ہوئے، تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے، وزیرداخلہ گلگت بلتستان
واقعہ منی مرگ میں پیش آیا، ریچھ کو گولی مار کر قتل کیا گیا، ڈی ایف او کا واقعے کی تحقیقات کیلئے استور جانے کا اعلان، چند روز قبل معروف گلوکارہ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئی تھیں۔
2 سال سے سوست ڈرائی پورٹ پر پھنسے 200 سے زائد کنٹینرز کو اگلے 2 روز کے دوران کلیئر کردیا جائے گا، ایس آر او جاری نہ ہوا تو پھر مل بیٹھ کر لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، تاجر رہنما
پاک چین بارڈر پر آمدورفت معطل ہونے سے سیکڑوں مسافر اور اور سیاح پھنس گئے، مطالبات تسلیم کرنے تک تاجروں نے امیگریشن مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاجی تاجر
آئی جی آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلن، یکسانیت اور فورس کے وقار کو قائم رکھنے کے لیے یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ کوئی بھی پولیس افسر/اہلکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ٹک ٹاک) استعمال نہیں کرے گا
گلوکارہ کی چیخ و پکار پر قریبی افراد نے موقع پر پہنچ کر ریچھ کو بھگا دیا، زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر آر ایچ کیو ہسپتال اسکردو منتقل کیا گیا، پولیس
ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث ٹھک چھاؤنی سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر ہڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا، عملے کے تمام ارکان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک حکومت اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر بحالی کے کام کرے گا، اسمٰعیلی فرقے کے روحانی پیشوا کے جوابی خط میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو یقین دہانی
وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں، انہوں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے، وزیراعظم
سیلاب کی وجہ سے دریائے غذر بلاک ہوگیا اور مصنوعی جھیل بن گئی، فوج کا ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، وزیراعلیٰ جی بی