Live Covid 2019
حکومت خیبر پختونخوا کا عیدالفطر کیلئے نئی بندشوں کا اعلان
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز...
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عیدالفطر کے لیے نئی بندشوں کا اعلان کردیا، جن میں یہ پابندیاں شامل ہیں:
- ضروری خدمات کے علاوہ 8 سے 16 مئی تک تمام مارکیٹیں، کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔
- صوبے بھر میں چاند رات کو تمام بازاروں پر پابندی ہوگی۔
- عید کی تعطیلات سمیت 8 سے 16 مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔
- 8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی، انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بدستور بند رہے گی۔