Dawn News Television

اپ ڈیٹ 02 مئ 2021 05:36pm

اس ترکیب سے بازار جیسے دہی بڑے گھر میں بنائیں

رمضان المبارک میں لوگوں کو عموماً بازار کے پکوڑے سموسے کھانے کا شوق ہوتا ہے، ویسے ہی بازار کے دہی بڑے بھی بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

مگر بازار جیسے دہی بڑے گھر میں بھی بنائے جاسکتے ہیں، یہاں دہی بڑے بنانے کی آسان سے ترکیب بتائی جارہی ہے، اسے ایک مرتبہ ضرور آزمائیں۔

اجزا

ماش کی دال- ایک کپ

مونگ کی دال- آدھا کپ

نمک- آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر-ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر- ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سبز مرچیں - ایک سے 2 عدد (کٹی ہوئی)

دودھ- آدھا کپ

پانی - آدھا کپ

تیل- تلنے کے لیے

دہی- ایک کپ

دودھ -ایک کپ

چینی -3 کھانے کے چمچ

بھگوئے ہوئے بڑے - حسبِ ضرورت

دہی کا مکسچر-حسبِ ضرورت

سبز چٹنی- حسبِ ضرورت

املی کی چٹنی- حسبِ ضرورت

چاٹ مصالحہ- حسبِ ضرورت

سبز دھنیا-حسبِ ضرورت (کٹاہوا)

ترکیب

'بڑے' بنانے کے لیے ماش کی دال اور مونگ کی دال کو علیحدہ علیحدہ برتن میں بھگو کر رکھ دیں۔

ان بھگوئی ہوئی دالوں کو نمک، کالی مرچ پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر، سبز مرچیں اور پانی شامل کرکے اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔

پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں چمچ سے تیار کیے ہوئے بڑوں کا مکسچر ڈالیں اور ہلکی آنچ پر لائٹ گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔

اب ایک باؤل میں دودھ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں فرائی کیے ہوئے بڑے ڈال دیں اور 10 سے 15 منٹ تک بھگو کر رکھیں۔

دہی کا آمیزہ بنانے کے لیے ایک باؤل میں دہی، دودھ اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب ایک باؤل میں بھگوئے ہوئے بڑے رکھیں اور اس پر دہی کا آمیزہ، املی کی چٹنی، سبز چٹنی شامل کرتے جائیں، چاٹ مصالحہ اور دھنیا ڈال دیں۔

مزیدار دہی بڑوں کو افطار میں کھانے کے لیے پیش کریں۔

Read Comments